جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اشرف سوہنا ،انکے بھائی ،بیٹے اور بھتیجے سمیت 18افراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک) انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے روز گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماو سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا کے بھائی ،بیٹے اور بھتیجے سمیت 18افراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔اوکاڑہ سٹی کے وارڈ نمبر17چمڑہ منڈی کے پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی کرنے ،کار سرکار میں مداخلت مسرکاری ملازمین اور پولنگ عملے پر تشدد ،بیلٹ بکس توڑنے ،ووٹ پھاڑنے سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت اشرف خان سوہنا ان کے بیٹے بلال ،بھائی اور بھتیجے سمیت 22افراد کے خلاف تھانہ بی دویژن میں نامزد درج کیا گیا تھا ۔ملزمان کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نمبر2میں پیش کیا گیا ۔عدالت کے جج خواجہ ظفر نے اشرف خان سوہناان کے بھائی ،بیٹے ،بھتیجے اور دیگر کارکنان کے کیس کی سماعت کی اور تمام ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ۔اس حوالے سے ضلعی پولیس نے اشرف خان اور دیگر ملزمان کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…