اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

جمعیت کے پارلیمانی لیڈر مولانا واسع کی پارٹی رکنیت کی معطلی کے بعد اچانک سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کی جمعیت سے رکنیت کی معطلی کے بعد پیر کی شام کو اچانک سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں نومبر کے مہینے میں بہت سی سیاسی تبدیلیاں ہونگی جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع ،صوبائی امیر جمعیت علماءاسلام مولوی فیض محمداور صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈووکیٹ نے اپنے اپنے فون بند کئے ہوئے ہیں جس وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہوسکا مولانا واسع نے پیر کی شام کوجمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران سے انکی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی جب اس سلسلے میں سردار عبدالرحمن کھیتران سے ٹیلی فون پر رابطہ کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جو چھ نومبر کو طلب کیا گیا ہے وہ بھی ہنگامہ خیز ہوگا توقع ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جو ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں واپس پاکستان پہنچ جائیں گے مری معاہدہ ختم ہونے میں اب صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے معاہدے کے تحت وزرات اعلیٰ کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جائے گا اسمبلی میں قائد ایوان کا فیصلہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کرینگے خاص طور پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے اور درپردہ قوتوں سے بھی مسلسل رابطے کر رہے ہیں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…