اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

سعودی شہزادے کو نایاب باز کی برآمد کی اجازت

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سعودی شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کے لیے پاکستان سے قیمتی اور نایاب اقسام کے 10 باز برآمد کرنے کا خصوصی لائسنس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا یہ اقدام نہ صرف عالمی معاہدوں بلکہ جنگلی جانوروں کے تحفظ کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، جبکہ باز کی ان اقسام کو عالمی سطح پر تحفظ بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے صوبے تبوک کے گورنر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام اٹھا کر جی ایس پی پلس کی سہولت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے، جبکہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے عالمی معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ملک کو اربوں یورو مالیت کی جی ایس پی پلس کی سہولت خطرے میں پڑجائے گی۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ فہد باز کی ان نایاب اقسام کو ’تلور‘ کے شکار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ شہزادہ فہد گزشتہ سال اُس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے تھے، جب یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے بلوچستان کے ضلع چاغی سے 2 ہزار ایک سو عالمی تحفظ شدہ ’تلور‘ پرندوں کا شکار کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے سعودی سفارتخانے کو لکھے جانے والے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادے کو باز کی برآمد کا خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ خط کی کاپی موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے وائلڈ لائف کنزرویٹر امید خالد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اور وزارت خارجہ کے کراچی اور اسلام آباد میں پروٹوکول ڈپٹی چیفس کو بھی بھجوادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال بھی شہزادہ فہد کو پرندوں کی برآمد کے لیے 2 خصوصی لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ جاری کیے جانے والے لائسنس میں سے ایک، 8 باز اور دوسرا 10 نایاب پرندوں کی برآمد کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ فہد کو اس سے قبل، باز اور تلور کے شکار کے لیے جاری کیے جانے والے اجازت ناموں میں، وزارت خارجہ کے حکام کا نام درج ہوتا تھا لیکن حالیہ جاری کیے جانے والے لائسنس میں کسی عہدیدار کا نام درج نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی اجازت نامے میں، لائسنس جاری کرنے والے عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرنے کی احتیاط سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے برتی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نایاب پرندے ’تلور‘ کے شکار پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پاکستان میں نایاب پرندوں کی اقسام کو محفوظ کرنے والوں نے حکومت سے اس اجازت نامی کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…