پشاور (نیوزڈیسک)خیبر پختون خوا اورپنجاب کےکچھ علاقوں میں پھر زلزلہ .خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارلحکومت پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت ریکٹرسکیل پر 5.2اور گہرائی 64کلو میٹر تھی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آفٹر شاکس کا سلسلہ ہیں ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈیر ہ اسماعیل خان ،ٹانک ،نوشہرہ،پشاور اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے سے ڈیر ہ اسماعیل خان سے 80کلو میٹر دور چشمہ روڈ پردراڑیں پڑ گئیں ۔اس دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔واضح رہے کہ 26اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں250سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 2ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سے خیبرپختونخواہ میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔