کراچی (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پارٹی رہنمائوں نے ریحام خان کے مسئلہ پر گھر بیٹھ کر پریشان ہونے کے بجائے ملک بھر کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر عمران خان راضی ہوگئے ہیں اور اس ضمن میں وہ 12 نومبر کو عمر کوٹ کا دورہ کریں گے۔ دورے کو کامیاب کرنے کیلئے پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سرگرم ہوگئے۔ یاد رہے عمرکوٹ، مٹھی اور میرپور خاص میں شاہ محمود قریشی کے بڑی تعداد میں مرید رہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے اہم خلیفوں نے میرپور خاص ڈویژن کے دورے بھی شروع کردئیے ہیں۔