بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا ، وزراء اور بیورو کریسی کے محلات کی تزئیں و آرائش پر24کروڑ روپے خرچ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ اور گورنر ہائوسز کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں وزراء اور بیورو کریٹس کے محلات نما سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین وآرائش پر 24کروڑ روپے خرچ کرڈالے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2013ء میں عوام سے وزیر اعلیٰ اور گورنر ہائوسز کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کا وعدہ کرکے ووٹ لینے والی اورکفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے صوبائی وزراء اور بیورو کریٹس کے عالیشان محلات نما سرکاری رہائشگاہوں کی صرف تزئین و آرائش اورمرمت پر گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران تبدیلی آئے گی نہیں بلکہ آگئی ہے کے نعرے پر عمل پیرا ہوئے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو نظر انداز کرکے 24کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرڈالی جبکہ صوبے کی تعمیر و ترقی کوخالی خولی نعروں اور وعدوں تک محدود رکھاگیا ۔دریں اثناء تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے ایک سابق وزیر صحت نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر 2کروڑ 61لاکھ روپے خرچ کیے ۔علاوہ ازیں مشیروں اور معاونین خصوصی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے ۔ ان کے سرکاری بنگلوں اور کوارٹرز کی تزئین و آرائش پر بھی صوبائی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…