بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )بلدیاتی انتخابات میں شکست ,مرکزی رہنماءنے عمران خا ن کی پریشانی بڑھادی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، شفقت محمود کی جانب سے بطور آرگنائزر لاہور کے مستعفی ہونے کے بعد اعجاز چوہدری نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری نے چند روز قبل عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں انھوں نے اپنے پارٹی امور کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں دوبارہ سے پی ٹی آئی کے پرانے سیٹ اپ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاہم عمران خان کی جانب سے انھیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری آج پریس کانفرنس کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد شفقت محمود کی جانب سے بطور پی ٹی آئی لاہور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کارکنوں کی جانب سے پنجاب کے دیگر شہروں کے آرگنائزرز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی کا پرانا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر کے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بالائی پنجاب جب کہ شاہ محمود قریشی کو زیریں پنجاب کا آرگنائزر بنایا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پورے پنجاب کے تمام امور اعجاز چوہدری دیکھتے تھے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…