اسلام آباد (آن لائن ) چھٹی مردم شماری کی تیاریوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں مردم اور خانہ شماری مارچ 2016میں ہو گی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر شماریات کی طر ف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ2016میں ہونے والی مرردم شماری کی تیاریوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں مردم شماری پر مجموعی طور پر اخراجات 14ارب ہونگے ،مردم شماری میں پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی اور 2لاکھ 5ہزار فوجی جوان ڈیوٹی دیں گئے مردم شماری کے لیے فوج کو 7ارب روپے جاری کیے جائیں گئے ۔