ملتان(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر دہشت گردانہ حملے کا خطرہ ، پنجاب حکومت نے سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے ،پیر کے روز محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، دہشت گرد انہیں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں، مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کریں اور بغیر سکیورٹی کے کہیں بھی نہ جائیں جبکہ کسی تقاریب میں شرکت کرنے سے قبل سکیورٹی اداروں کو آگاہ کریںتا کہ ان کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات سخت کئے جائیں،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے شاہ محمود قریشی پر دہشت گردانہ حملے کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔