پشاور(آن لائن)ٹریفک پولیس وارڈنز نے کارروائی کرتے ہوئے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جمعیت علماءاسلام(ف) کے سابق سینیٹر راحت حسین کو200 روپے کا چالان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جے یو آئی اسلام (ف) کے سابق سینیٹر راحت حسین پشاور کے علاقے حاجی کیمپ سے جارہے تھے کہ اس دوران ریپیڈ ریسپانس فورس کے اہلکار نے گاڑی کو روکا اور راحت حسین کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر گاڑی کا لائسنس طلب کیا اور انہیں خلاف قانون گاڑی چلانے پر 200 روپے کا چالان کر دیا۔