اسلام آباد(آن لائن) اپنے قیام کے ایک سال کے بعد ہی وفاقی حکومت نے سٹرٹیجک میڈیا کمیونیکیشن سیل کے آپریشن اور دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹرٹیجک میڈیا کمیونیکیشن رپورٹس کے مطابق سٹرٹیجک میڈیا کمیونیکیشن سیل ( ایس ایم سی ) کو گزشتہ سال وزیراعظم کی منظوری سے وزارت اطلاعات کے حصے کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اس کا سربراہ اور نگران مریم نواز شریف کو مقرر کیا گیا ہے ۔ ابتدائی طور پر میڈیا سیل کو پندرہ افراد کا سٹاف دیا گیا اور اس کو رواں سال بیس ملین روپے کا بجٹ دیا گیا تاہم حال ہی میں وزارت اطلاعات نے میڈیا سیل کی سٹاف کی تعداد اڑتیس تک بڑھانے کے لئے وزیراعظم کی منظوری طلب کی ہے اور آپریشن لاگت کیلئے مزید دو ملین روپے بھی مانگے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق میڈیا سیل حکومت کی جانب سے مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر حکومتی موقف کی واضح تصویر کشی تھی ۔