اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نندی پور پاور پلانٹ مکمل آپریشنل نہ ہوسکا، پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت پانی و بجلی کی طرف سے مسلسل دعوؤ ں کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ اب تک اپنی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی منصوبے کی انتظامیہ کو ہٹانے کے باوجود پلانٹ کو پوری طرح آپریشنل نہیں کیاجاسکاجس سے اس پلانٹ پر بننے والی بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے اور اس پر نیپرا نے بھی تحفظات کااظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ہٹائے گئے ایم ڈی نندی پور کیپٹن (رٹائرڈ) محمود نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ منصوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں جب کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نندی پور میں بحالی کے اقدامات کے باعث اس کی پیداواری صلاحیت کم ہو کر220 میگاواٹ پر آ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ منصوبہ صرف ایک دن اپنی پوری صلاحیت پر چل سکا جس کے بعد سے اب تک اس میں مسلسل فنی خرابیوں اور نقائص کے باعث پیداواری ہدف پورا نہیں ہو سکا۔ دوسری طرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بھی اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلانٹ جس قدر کم چلے گا اس سے بجلی پر اتنی ہی لاگت زیادہ آئے گی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…