لاہور(آن لائن) بلدیاتی الیکشن یو سی 14 میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین کی جیت کا جشن منایا گیا۔ جس میں پولیس کی نگرانی میں ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی گئی جبکہ نجی ٹی وی چینل پر خبر چلنے کے بعد ایس ایس پی سی آئی اے حرکت میں آئے اور ایم این اے ملک ریاض کے بھائی ملک ابرار کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک ریاض بھی اسی جشن میں موجود تھے۔ جس میں فائرنگ کی گئی لیکن پولیس نے صرف ملک ابرار کو ہی حراست میں لیا اور پروٹوکول کے ساتھ پولیس سٹیشن لے گئی۔