لاہور(نیوزڈیسک) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کا بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی ناقص کار کردگی کاسخت نوٹس لے لیا ‘ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کار کر دگی پر اضلاع کے آرگنائزسے ایک ہفتے میں مکمل رپورٹ طلب کر لی ۔ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر12اضلاع میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کے شکست کے حوالے سے باقاعدہ رپورٹ طلب کر لی ہے جسکے بلدیاتی انتخابات میں ناقص کار کر دگی کا مظاہر ہ کر نیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔