لاہو(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کوٹھا پنڈ کے پولنگ سٹیشن میں چودھری سرور ووٹنگ انتظامات کا جائزہ لینے آئے تو پولیس کی گاڑی پر نظر پڑی ۔پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس سے اسلحہ برآمد ہوا جس پر چودھری سرور کے گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا۔چودھری سرور کے گارڈ کو حراست میں لے کر ان کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ کی نمائش پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں واضح ہدایات ہیں جوبھی اسلحے کے ساتھ پایا گیا اس کو حراست میں لے لیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں ٹی وی پر اشتہاری مہم بھی چلائی گئی جس میں اسلحہ قوانین کے متعلق مکمل آگاہی دی گئی تھی۔