بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن: پنجاب کے 20، سندھ کے 6 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا اعلان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی مس پرنٹنگ اور انتخابی نشانات کی غلط الاٹمنٹ کے باعث سندھ اور پنجاب کے چھبیس حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہو گی جس کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ مس پرنٹنگ کے ذمہ داراوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہو گی ان میں بھکر کی یونین کونسل 18 کا وارڈ نمبر چودہ، فیصل آباد کی یونین کونسل 176 کا وارڈ نمبر دو ، فیصل آباد کی یونین کونسل 111 کا وارڈ چھ شامل ہے۔ گجرات کی یونین کونسل ننانوے اور اٹھارہ، یونین کونسل تریسٹھ کے وارڈ نمبر پانچ اور یونین کونسل نمبر پانچ کے وارڈ پانچ میں بھی دوبارہ پولنگ ہو گی۔ لاہور کی یو سی 231 اور یو سی 185 سمیت 5 مقامات پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔ علاوہ ازیں بہاولنگر کی 5 یونین کونسلز کے مختلف وارڈز میں بھی دوبارہ انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وہاڑی کی یو سی 92 اے کے وارڈ 1 اور ننکانہ کی یو سی 9 کے وارڈ 2 میں بھی دوبارہ انتخاب ہو گا، سندھ میں جیکب آباد کی یونین کونسل 33 میں جنرل ممبر کی ایک نشست پر دوبارہ انتخاب ہو گا، یونین کونسل ناوٹھل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین، گھوٹکی کی یونین کونسل میتری میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ گھوٹکی کی لبانو یونین کونسل کی جنرل نشست پر دوبارہ انتخاب ہو گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…