بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات کی ووٹنگ میں سیاسی رہنماؤں نے بھی حصہ لیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک)سندھ اور پنجاب کے 20اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں سیاسی رہنماؤں نے بھی حصہ لیا ۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے سکھر، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور اور وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور میں ووٹ کاسٹ کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید احمد شاہ نے اپنےآبائی شہر سکھرکی یونین کونسل 2 کے اسلامیہ کالج پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پُرجوش نعرے لگائے ۔ وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خیرپور کے وارڈ نمبر 8 میں ووٹ کاسٹ کیا۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے نعروں کیساتھ سی ایم سندھ کا استقبال کیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمودالرشید اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کیے۔مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی نے گورنمنٹ بوائز اسکول نت گجرات میں ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنا ووٹ فیصل آباد میں ڈالا۔ صوبائی وزیرتعلیم سندھ نثارکھوڑو اور مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما ممتازبھٹونے اپنے ووٹ لاڑکانہ میں کاسٹ کیے۔ صوبائی وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سکھر میں ووٹ ڈالا۔رہنما پیپلزپارٹی میراعجازخان جاکھرانی نے جیکب آباد اور آغا سراج درانی نے شکار پور میں ووٹ کاسٹ کیے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…