بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

خیر پور؛ پی پی اور فنکشنل لیگ میں فائرنگ کا تبادلہ، 12 افراد ہلاک

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(نیوزڈیسک)خیرپور میں پی پی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ درازہ شریف کے گاؤں وریو واہن میں پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی،بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی اورپھر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔فائرنگ سے 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دو گھنٹے سے زائد وقت تک لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں اور خواتین اپنے پیاروں کی لاشوں کے ساتھ بین کرتی رہیں۔زخمیوں اور لاشوں کو رانی پور اور گمبٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔مرنے والوں میں رکن سندھ اسمبلی فقیر وریام خاصخیلی کا بھتیجا نورحسن خاصخیلی بھی شامل ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہل کار فرار ہوگئے۔ جن گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ان پر فنکشنل لیگ کے پوسٹرز اور بینرز آویزاں تھے۔کمشنر سکھر ڈویژن عباس بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے لیکن درازہ شریف کے ایک رہائشی علاقے میں یہ واقعہ پیش آیاجہاں دونوں جماعتوں کے کارکن بھی قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ مسلح ملزمان نے ایک دوسرے کو ٹارگٹ کر کے حملہ کیا۔ خیرپور، سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا ضلع ہے۔ ملک بھر کے 20 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے مگر خونی تصادم صرف خیرپور میں ہوا۔ کیا اس کی ذمہ دارصوبائی حکومت نہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…