لاہور(نیوزڈیسک ) معروف اینکر جنید سلیم کا کہنا ہے کہ ہے عمران خان سے طلاق کا اعلان ریحام خان نے بلدیاتی الیکشن سے ایک روز قبل جان بوچھ کر کیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر جنید سلیم کا عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دونوں افراد کے مابین اس فیصلے کا اعلان ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم 2 روز قبل دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد ریحام خان نے اس فیصلے کو میڈیا پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے ایک روز قبل ہی لانے کا فیصلہ کیا تاکہ تحریک انصاف کو اس سے نقصان پہنچایا جاسکے۔