فیصل آباد(نیوزڈیسک) عابدشیرعلی پرپتھراﺅ،رینجرزطلب .پنجاب کے مختلف شہروں میں دن بھر انتخابی جھگڑے ہوتے رہے اور یہ کشیدگی کی صورتحال رزلٹ آنے تک برقرار رہی۔ فیصل آباد میں بھی یہی ہوا جہاں وزیر مملکت عابد شیرعلی ڈجکوٹ روڈ پر واقع یونین کونسل 116 پر پہنچے تو رانا ثناء اللہ گروپ نے عابد شیرعلی پر دھاوا بول دیا ۔ کارکنوں نے عابد شیر علی کو دھکے مارے اور گاڑی پر پتھراؤ کیا ۔ دونوں گروپ گتھم گھتا ہو گئے اور نعرے بازی کی جس پر عابد شیر علی گروپ کے لوگ بھی جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع ہو گئی اور روڈ بلاک کر دیا ۔عابد شیر علی نے ڈی سی او کو فون کیا جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کر لیا تاہم دونوں اطراف نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔