لاہور،فیصل آباد،لودھراں(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے غیرحمتی اورغیرسرکاری نتائج ،لاہور،فیصل آباداورلودھراں میں ن لیگ کے امیدوارکامیاب جس سے تحریک انصاف کوشدیدجھٹکالگ گیاہے ۔
لاہور میں غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک 19 سیٹوں کے نتائج مکمل ہو چکے ہیں جن میں کی 16چیئرمین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن نے میدان مار لیاہےجبکہ ایک پی ٹی آئی اور دو آزاد امید وار کامیاب ہوگئے ہیں۔یوسی 87سے ن لیگ کے سیٹھ اشفاق3787ووٹ لے کر چیئرمین منتخب،یوسی 81سے ن لیگ کے امیر گجر چیئرمین منتخب،یوسی 113 سے ن لیگ کے ملک منظور 2478ووٹ لے کر چیئرمین منتخب،یوسی 143 سلامت پورہ میان راشد 8982ووٹ لےکر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، یوسی 70 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود اختر 3490 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار 1130 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں،واضح رہے کہ یوسی 70 کے پولنگ سٹیشن سرائے سلطان میں وزیراعظم نوازشریف نے ووٹ کاسٹ کیا تھا ،یوسی 179 میں سلمان اکرم بٹ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔فیصل آباد میں مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کے 7امیدوار چیئرمین منتخب ہو ئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی 2 سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ آزاد امیدوار دو سٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔چک جمھرہ یوسی نمبر1 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شمشیر 3950ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں،پی ٹی آئی کے عادل پرویز 2600ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔لودھراں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار آصف بلوچ 5742 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ،بھکر میں سے ن لیگ ایک چیئرمین کی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے ،جبکہ لاڑکانہ سے یوسی 3 سے آزاد امیدوار اویس عباسی 3550ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم شیخ 3340 ووٹ لے کر چیئر مین منتخب ہوگئے ہیؓں ،ان کے مخالف حاجی ناصر 238 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے
بلدیاتی انتخابات،لاہور،فیصل آباداورلودھراں میں ن لیگ کے امیدوارکامیاب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































