اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کی ریحام خان سے علیحدگی کے بعد میرانے انہیں شادی کی پیشکش کردی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ابھی اس واقعے کوایک دن ہی گزراہے اورعمران خان کی نئی شادی کی بحث چھڑگئی ہے ۔اس حوالے سے اداکارہ میرانے عمران خان کوشادی کی پیشکش کردی ہے ۔ادکارہ میرانے کہاہے کہ ان کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ ان کے ساتھ شادی کرنے کوتیارہیں جبکہ میراکی والدہ کاکہناہے کہ وہ عمران خان کے لئے بہترین ساس ثابت ہوگی ۔اداکارہ میرا نے ریحام خان اور عمران خان کے درمیان علیحدگی پر ایک بار پھر امیدیں باندھ لیں اس بار ماں نے بھی میرا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دیدی خوبرو اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کا عمران خان کے ہاتھوں افتتاح کی بھی درخواست لے کر بنی گالہ جائیں گی ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا جس کو عمران خان کی شادی سے بہت زیادہ ذہنی دھچکہ پہنچا تھا اب سیٹ خالی ہونے پر ایک بار پھر ہمت افزائی اور عمران خان سے شادی کیلئے خود کو تیار کرنا شروع کردیا ہے اداکارہ میر ا کو عمران خان اور ریحام کی علیحدگی سے دکھ ہوا ہے او ر وہ عمران خان کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔