بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ۔پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے 20اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں ن لیگ کو امیدواروں کو برتری حاصل ہےجبکہ فیصل آباد میں چوہدری شیر علی میئر کے آزادگروپ کا پلڑا بھاری ہے۔لودھراں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار آصف بلوچ 5742 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ لاڑکانہ سے یوسی 3 سے آزاد امیدوار اویس عباسی 3550ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔،پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم شیخ بھی 3340 ووٹ لے کر چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں فیصل آباد میں مسلم لیگ ن دو پی ٹی آئی ایک سیٹ جبکہ آزاد امیدوار دو سٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔لاہور کی یو سی 75، وارڈ 1 سے ن لیگ کے صہیب غنی 437 ووٹ لے کر جیت گئے۔ تحریک انصاف کے میاں وحید 195 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔لاہور کی یو سی 41 سے نون لیگ کے امیدوار رضوان صلاح الدین نے 188 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور آزاد امیدوار معراج الدین نے 176 ووٹ حاصل کیے۔چک جمھرہ یوسی نمبر1 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شمشیر 3950ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک عاشق 2236 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔لودھراں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار آصف بلوچ 5742 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ،بھکر میں سے ن لیگ ایک چیئرمین کی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے ،جبکہ لاڑکانہ سے یوسی 3 سے آزاد امیدوار اویس عباسی 3550ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم شیخ 3340 ووٹ لے کر چیئر مین منتخب ہوگئے ہیؓں ،ان کے مخالف حاجی ناصر 238 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے سے شروع ہو کرساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی علاوہ ازیں خیر پور کے رانی پور پولنگ سٹیشن میں پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کےدمیان تصادم کے باعث 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔لاہور،گجرات،لودھراں،وہای،پاکپتن،بھکر ،قصور،گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو،جیکب آبادمیں مخالف سیاسی گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پہلے مرحلے میں آج پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 کروڑ 85 ہزار سے زائد اور سندھ کے 8 اضلاع میں 46 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔ پنجاب میں12اضلاع لاہور، فیصل آباد، گجرات، چکوال، بھکر، ننکانہ صاحب، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگرجب کہ سندھ کے 8 اضلاع سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور اور قمبرشہدادکوٹ میںانتخابی عمل شروع ہو چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…