اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران ،ریحام طلاق پرسیاسی حلقوں کے بے رحمانہ تبصرے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک).عمران ریحام طلاق پر سیاسی حلقوں میں بھی بے رحمانہ تبصرے ہوئے، سیاستدانوں نے اپنے اپنے انداز میں اس معاملے پر رائے دی۔عمران ریحام کی طلاق کی بازگشت سیاسی حلقوں میں بھی سنائی دی، گو کہ وزیر اعظم نواز شریف اور بلاول نے رہنمائوں کو اس معاملے پر بیان دینے سے روک دیا، آصف زرداری نے بھی اس پر کوئی بیان دینے سے انکا ر کردیا۔ لیکن کچھ رہ نما خود کو روک نہ سکے اور کچھ نے ہدایات جاری ہونے سے پہلے ہی الفاظ کے تیر چلادیے، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کےساتھ کسی کابھی رہنامشکل ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ دعاکی تھی کہ یہ شادی کامیاب ہو،مگرایسانہیں ہوااور اس کا امکان بھی تھا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اپنی نجی زندگی کو پبلک نہیں بنانا چاہتے تھے تو انھوں نے اپنی نجی زندگی پبلک کی ہی کیوں۔ پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے کرکٹ کی زبان میں ہی عمران خان کی طلاق پر تبصرہ کیا۔ انھوں نے سماجی ویب سائیٹ پر لکھا کہ دو وکٹیں گرادیں،عمران خان کے پاس ہیٹ ٹرک کا چانس ہے۔شہلا رضا کے بیان کی پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے مذ مت کی اور کہا کہ طلاق عمران اور ریہام کاذاتی معاملہ ہے،دونوں کی علیحدگی پربےبنیادخبریں نہیں پھیلانی چاہیئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…