کراچی (نیوزڈیسک)ریحام کوپیسے جہانگیرترین نہیں ایک اورپارٹی رہنماءنے دیئے تھے طلاق کی حقیقت سامنے آگئی ،اہم سیاسی رہنماءکاانکشاف .پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا سے پیسے لینے کے بعد ریحام خان اور عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریحام خان کو حق مہر میں 8؍ کروڑ روپے اور لندن میں ایک فلیٹ دیا۔ دوسری جانب سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ شہلا رضا سوچ سمجھ کر بیان دیں ۔جھوٹی اور بے بنیاد خبریں نہ پھیلائیں ۔اگر میں نے زبان کھولی تو کوئی بھی منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ گھٹیا بیانات دینا پیپلزپارٹی کا وطیرہ ہے ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق افسوسناک ہے تاہم یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے ۔اس بات کو محدود رکھا جائے اُچھالا نہ جائے۔ اپوزیشن جو زبان استعمال کررہی ہے وہ اچھی نہیں ، اسلام طلاق کی اجازت دیتا ہے ۔