اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریحام خان اب عمران خان کے قریبی ساتھی کی جماعت میں سیاست کریں گی
معاملات طے ہوگئے . ریحام خان اب لندن میں چوہدری سرورکی برطانیہ میں جماعت لیبرپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لیں گی ۔ریحام خان کے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق جرنلسٹ پروٹیکشن کونسل کے صدر سید عون شیرازی نے دعویٰ کیاہے کہ وہ لندن کی لیبرپارٹی میں شامل ہوں گی اور ا±نہیں سعیدہ وارثی کے مدمقابل لایاجارہاہے ، برطانیہ میں ا±نہیں متعارف کرانیوالوں میں چوہدری سرور بڑا نام ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سید عون شیرازی نے دعویٰ کیاکہ طلاق ہوچکی تھی لیکن خاموش معاہدے کے تحت بات سامنے نہیں آئی ،وہ عمران خان کو بغیربتائے لندن چلی گئیں جہاں لیبر پارٹی کی خواتین نے ان کا استقبال کیا۔ شیرازی کاکہناتھاکہ لیبرپارٹی میں ریحام خان کو متعارف کرانیوالوں میں بڑا نام چوہدری سرور ہے ۔
ریحام خان برطانیہ میں لیبرپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لیں گی
31
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں