اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریحام خان نے عمران خان سے علیحدگی کے باﺅجود عمران خان کی بات مان لی ۔ریحام خان پاکستان سے جس کانفرنس کے لئیے لندن گئی اس میڈیا کانفرنس میں انہوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کانفرنس کی منیجمنٹ اور ریحام خان نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے۔کیونکہ ریحام خان کو کانفرنس کے شرکاءنے مسز عمران خان کی حیثیت سے دعوت دی تھی مگر طلاق کے بعد اب ان کی وہ حیثیت نہیں رہی ہے۔جبکہ کانفرنس میں میڈیا نمائندوں اور شرکاء کی جانب سے غیر متوقع سوالات کی وجہ کو بھی مدنظر بھی رکھا گیا ،دی نیوزکے صحافی حذیفہ رحمان کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستان سے جس میڈیا کانفرنس کے لئیے خصوصی طور پر ریحام خان لندن گئی مگر حالیہ طلاق کے معاملے کے بعد انہوں نے شرکت کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔اس کی دو وجوہات سامنے آئیں ہیں۔پہلی یہ کہ کانفرنس کی انتظامیہ نے ریحام خان کو مسز عمران خان کی حیثیت سے مدعو کیا تھا مگر طلاق کا معاملہ منظر عام پرآنے کے بعد ان کی وہ حیثیت نہیں رہی۔جبکہ دوسری اہم وجہ وہ مذاکرات بھی ہیں جو عمران خان کے قریبی دوست نے ریحام خان سے کئے ہیں۔جس کے بعد طے پایا کہ وہ اس معاملے پر میڈیا میں کچھ نہیں کہیں گی۔کیونکہ کانفرنس میں پاکستان بھر سے آئے میڈیا نمائندوں سے سامنا ہونے کا امکان تھا۔