منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان طلاق دینے کے بعد ریحام سے کیاگارنٹی مانگی ؟ تہلکہ خیزانکشاف

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک)عمران خان طلاق دینے کے بعد ریحام سے کیاگارنٹی مانگی ؟تہلکہ خیزانکشاف عمران خان چاہتے ہیں کہ ریحام خان طلاق کے بعد ذاتی معاملات کو میڈیا اور عوامی سطح پر منفی انداز میں مت لائیں اور دونوں فریقوں کی جانب سے ماضی پر خاموشی اختیار کی جائے تو طلاق کے بعد کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے ہیں۔ عمران خان اس طلاق کا اختتام بھی جمائما جیسا چا ہتے ہیں۔ریحام خان اس بات کی یقین دہانی کرادیں تو طلاق کے بعدکے تمام معاملات ریحام کی خواہش کے مطابق طے کئے جائیں گے مگر اس کیلئے ریحام خان کو موثر یقین دہانی کرانا ہوگی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قریبی دوست کے ذریعے لندن میں ریحام خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ ریحام کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ طلاق کے بعد ان کے کسی اقدام سے تحریک انصاف کی نقصان نہیں پہنچے گا۔روزنامہ جنگ کے صحافی حذیفہ رحمان کی رپورٹ کے مطابقریحام خان کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کی صورت میں ریحام خان کی چند شرائط پوری کرنے کو تیار ہوں۔عمران خان کے لندن میں قریبی دوست سنٹرل لندن کے ہوٹل میں ٹھہری ریحام خان کے پاس یہ پیغا م لے کر گئے ہیں اور ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی ہے۔روزنامہ جنگ کو عمران خان کے معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو لندن میں پیغام بھجوایا ہے کہ دونوں فریقین طلاق کے معاملے کو خاموشی سے حل کرلیں تو بہتر ہوگا۔اس حوالے سے عمران خان نے مزید کہا ہے کہ اگر ریحام خان اس بات کی یقین دہانی کرائیں کے دونوں فریقین کے اس معاملے کو لے کر میڈیا اور سیاسی حلقوں میں کوئی منفی بات نہیں کی جائیگی تو اس صورت میں ریحام خان کی مرضی کے مطابق طلاق کے بعد کے معاملات طے کرلئے جائیں گے اور تحریک انصاف کے سربراہ تمام مطالبات ماننے کو تیار ہونگے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ریحام اپنے بہتر مستقبل کی طرف دیکھیں اور ویسا ہی طرز عمل اپنائیں جیسا عمران خان اور جمائما نے طلاق کے بعد اپنایا تھاتاکہ ریحام خان کی وجہ سے عمران خان اور تحریک انصاف کو نقصان نہ پہنچے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…