لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان اورریحام خان نے آپس میں علیحدگی کے باﺅجو د ایک اوراعزازاپنے نام کرلیا.مسلسل و سختی سے تردید کرنے کے باوجود افسوس ناک طور پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے درمیان طلاق ہوگئی۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے اس علیحدگی کی اطلاعات آ رہی تھیں اور دونوں اس کی سختی سے تردید کیا کرتے تھے لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بین الاقوامی معروف شخصیات نے پہلے طلاق کی تردید کی ہو پھر راستے جدا ہونے کی تصدیق کی ہو۔ یہاں بعض معروف بین الاقوامی سیاست دانوں، کھلاڑیوں، ہالی وڈ، بالی وڈ اسٹارز کا ذکر ہے جنہوں نے پہلے تردید پھر تصدیق کر دی۔ امریکی صدر بل کلنٹن کے نائب صدر البرٹ الگور اپریل 2010 میں 40 ویں سالگرہ منانے کے صرف چند ہفتوں بعد ہی اپنی اہلیہ ٹپرگور سے علیحدہ ہوگئے۔ دی نیوزکے صحافی صابرشاہ کی رپورٹ کے مطابق میڈیا میں ان کے کئی غیر ازدواجی تعلقات اور چیٹنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد الگورکے وکلاء نے ان کی ازدواجی زندگی کو خوشگوار قرار دیا تاہم بالآخر طلاق کا اعلان ہوگیا، پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی شادی دسمبر 2011 میں فاہا اکمل مخدوم سے ہوئی تاہم یہ تعلق سات ماہ سے زیادہ قائم نہ رہ سکا، جوڑے اور ان کے والدین نے ابتداء میں تردید کی مگر جلد ہی طلاق کی تصدیق کر دی، شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ میڈونا نے اپنے شوہر فلم ساز کائے رچی کے ساتھ کشیدگی کی واضح تردید کی مگر اپنی آٹھویں سالگرہ کے صرف دو ماہ بعد انہوں نے بالآخر 2008 میں علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اسی طرح ہالی وڈ اداکار رچرڈ گیرے اور ان کی اہلیہ سنڈی کرافورڈ نے 1994 میں ٹائمز آف لندن میں طلاق کی تردید کا پورے صفحے کا اشتہار دیا مگر شادی کے محض چار برس بعد جوڑے نے 1995 میں شادی کے خاتمے کا اعلان کر دیا، معروف بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی طلاق کی افواہوں کو مسترد کیا تاہم کرشمہ اور سنجے کپور نے 11 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کا اعلان 2014 میں کر دیا، ان کے دو بچے بیٹا کیان اور بیٹی سمیرا ہیں، ہالی وڈ کے ایک اور اسٹار عامر خان نے شادی کے 16 سال بعد اپنی اہلیہ ریما دتہ کو طلاق دے دی، بعدازاں کرن رائو سے شادی کر لی، عامر اور ریما کے دو بچے جنید اور اہرا ہیں۔ اداکار ہرتیک روشن اور سوسانہ انڈین فلم انڈسٹری کا پسندیدہ جوڑا تھا، دونوں بچپن کے ساتھی تھے، ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، دونوں نے تردید کی مگر دونوں نے 2000 میں ہونے والی اپنی شادی ختم ہونے کا اعلان 2013 میں کر دیا، زیادہ عرصہ نہیں ہوا نیوزویک نے 2007 میں امریکی اداکار ول اسمتھ کو ہالی وڈ کا انتہائی طاقتور اداکار قرار دیا تھا، دل اور اہلیہ جیڈا پنکٹ نے طلاق کی اطلاعات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا مگر صرف ایک ہفتہ بعد ہی دونوں نے اپنی 13 سالہ ازدواجی تعلق ختم ہونے کے کاغذات پر دستخط کر دیئے، ایک اور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیر نے شوہر کیون فیڈر لائن سے علیحدگی کی 2006 میں سختی سے تردید کی مگر اسی سال طلاق کا کیس دائر کر دیا، انگلش سنگر اور عالمی شہرت یافتہ راک بینڈ گروپ ’’دی بیٹلز‘‘ کے رکن سرجیمز پال میک کرٹنی نے 2006 میں اپنی طلاق کو مضحکہ خیز افواہ قرار دیا، اہلیہ ہیترز ملز نے واضح کیا ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہے مگر صرف ایک ہفتہ بعد ہی جوڑا طلاق کے لئے اپنے وکلا سے ملا پھر راستے جدا ہونے کا اعلان کر دیا۔