منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اورریحام خان میں طلاق،ایک نیاریکارڈبن گیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)عمران خان اورریحام خان میں طلاق،ایک نیاریکارڈبن گیا.عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کی خبر میڈیا پر چھائی رہی تو سوشل میڈیا پر بھی مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا۔ خبر میڈیا میں جمعہ کے روز آتے ہی عمران ریحام طلاق کا ہیش ٹیگ، دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والا دوسرا کی ورڈ بن گیا۔عمران خان اور ریہام خان کی راہیں جدا کیا ہوئیں، میڈیا اور سوشل میڈیا ہر جگہ جیسے بھونچال آگیا۔ عمران اور ریحام کی طلاق کی خبر جنگل میں ا?گ کی طرح پھیلی اور یہ آگ منٹوں میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی۔ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر نو بھابی نو کی صدائیں آنے لگیں اور عمران ریحام طلاق کا ہیش ٹیگ دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہوگیا۔ جس وقت خبر بریک ہوئی اس وقت ریحام خان دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹوئٹ کیا جانے والا دوسرا کی ورڈ بن گیا۔ طلاق کے بارے میں بیک اسٹوری جاننے کے لیے فولوورز بے چین ہوگئے۔ طلاق کی خبر پر کسی نے افسوس کا اظہار کیا تو کسی کو اس سنجیدہ موقع پر بھی شرارت سوجھی اورٹوئٹس کے ذریعے چٹکلے سامنے آنے لگے۔ ایک منچلے نے ٹوئٹ کیا کہ اب ثانیہ مرزا کو بھابی کا قومی خطاب واپس کیا جاتا ہے۔ کسی نے کہا کہ اب عمران خان کو پھر سے شادی کے لیے ایک اور دھرنا دینا ہوگا۔ اور تو اور سوشل میڈیا پر عمران اور ریحام کی طلاق کے حوالے سے خودساختہ پول شروع ہوگئے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…