لندن(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے ایک مرکزی رہنما نے پارٹی چیئرمین عمران کان کی ہدایت پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے رابطہ کیا ہے ۔ ذراءکے مطابق لندن میں پی ٹی آئی کے ایک اعلیٰ رہنما نے ریحام خان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے پارٹی چیئرمین کی جانب سے طلاق کے معاملے پرمیڈیا کے ساتھ کسی بھی قسم کی گفتگو کرنے کی درخواست کی ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان پاکستان میں مختلف ٹی وی چینلز پر نظر آتی رہی ہیں جس کے بعد میڈیا ان سے منسوب مختلف بیانات جاری کرتا رہاہے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی طلاق کے معاملے کو ذاتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے میڈیا سے اسے حوالے سے مبالغہ آرائی اور بیانات جاری نہ کرنے کی اپیل کی ہے