اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل 1.67 روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظررکھتے ہوئے پیٹرول 5 روپے 28 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 34 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی تھی تاہم حکومت نے پٹرول 2 روپے 64 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 67 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کافیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے مٹی کاتیل، ہائی اوکٹین اورلائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں آئندہ ماہ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔