اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف اکثر و بیشتر لندن میں کیوں قیام کرتے ہیں؟ میڈیا رپورٹس میں اس دورہ سے بعض سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بیرونی ملک دوسرے اکثر و بیشتر ملک میں زیر بحث آتے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور حال ہی میں امریکہ اور اقوام متحدہ میں ان کی تقاریر موضوع بحث بنی رہی ہیں اور اکتوبر 23 کو امریکہ سے واپسی پر لندن میں قیام کیا تاہم 26 اکتوبر کے زلزلے نے ان کو اپنا دورہ مختصر کر کے وطن واپس لوٹنا پڑا۔ وزیراعظم لندن میں اپنے بیٹے کے ہاں قیام کرتے ہیں اور وہاں چند روز رہتے ہیں۔ ان کے بیٹے کی رہائش گاہ ہائیڈ پارک میں ہے۔ سینیٹر اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے لئے چھوٹا طیارہ استعمال کرتے ہیں تاکہ قومی خزانے پر بوجھ نہ ہو ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ لندن بالکل نجی نوعیت کا ہوتا ہے اور برطانوی حکام کے ساتھ اس کا تعلق نہیں ہے اور وزیراعظم اپنی ذاتی گاڑیاں اور رہائش استعمال کرتے ہیں۔