جیکب آباد (آن لائن )سندھ کے علاقے جیکب آباد میں دونوں ہاتھوں سے معذور نوجوان بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا اور پاﺅں کے انگوٹھے سے مہر لگائی ہے اور ملک میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار کیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے معذور نوجوان قربان علی نے کہا ہے کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اس کا صیح استعمال کر کے قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ،اگر ہم سب اچھے لوگوں کو ووٹ دے کر ایوان میں بھیجیں گئے تو ملک میں تبدیلی آسکتی ہے ،انہوں نے دیگر نوجوانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنا ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے مرضی کے امیدوار کو میرٹ پر ووٹ دیں ،ووٹ ہی اصل تاقت ہے جسکی بدولت ملک کو پڑی لکھی قیادت میسر ہو سکتی ہے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے ،نوجوان ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے قریبی عزیزوں کو بھی پولنگ اسٹیشن پر لائیں۔