اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریحام خان آئندہ برس برطانیہ میں سیاست میں حصہ لینے والی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان ، عمران خان کو آگاہ کیے بغیر ہی لندن روانہ ہو گئیں جہاں لیبر پارٹی کی خواتین نے ان کا استقبال کیا. ریحام خان لندن میں سیاست لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے کریں گی۔لیبر پارٹی میں ریحام خان کو ایڈجسٹ کروانے میں سب سے بڑا ہاتھ چودھری سرور کا ہے کیونکہ لیبر پارٹی وہی پارٹی ہے جسے چودھری سرور چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔