اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کو تاریخی مقامات اور قومی ثقافت سے کوئی سروکار نہیں، وہ محض کمیشن کے لیے تاریخی مقامات کو گرا رہے ہیں۔عمران خان نے ایک ٹیویٹ میں کہا ہے کہ شریف برادران کو تاریخ اور قومی ثقافتی ورثے کی کوئی اہمیت نہیں، وہ لاہور کے تاریخی جی پی او کو بڑے کمیشن کے لیے گرا دیں گے کیونکہ وہ محض بڑے کمیشن والے منصوبے بنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان بارہا اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ جہاں پر بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے کرپشن کریں گے تو ہم ان کا پیچھا کریں گے اور انھیں قوم کا پیسہ نہیں لوٹنے دیں گے۔