لاہ(نیوزڈیسک) وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے متعلق بیان دیاہے کہ ان کے ساتھ کسی خاتون کا نبھاہ بہت مشکل ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی وجہ بیان کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ عمران خان ایک عجیب ذہنیت کے مالک انسان ہیں اس لیے ان کے ساتھ کسی خاتون کا رہنا مشکل ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی اینکر پرسن ریحام خان کیساتھ 8جنوری 2015ء کو ہوئی تھی ۔9ماہ 22دن کے مختصر عرصے میں دونوں فریقین کے مابین باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی ہے جس کی تصدیق ریحام خان نے لندن سے کردی ہے ۔میڈیا پر خبر نشرہونے سے ایک روز قبل ریحام خان پاکستان سے لندن روانہ ہوگئی تھیں ۔