اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ان کا عمران خان اورریحام کی علیٰحدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے اس معاملے سے دور رکھا جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے کہاکہ ریحام خان کوکسی بھی مد میں کوئی رقم ادانہیںکی ،عمران خان اور ریحام کی علیٰحدگی سے میرا کوئی تعلق نہیں ، کبھی عمران خان اور ریحام کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں عمران خان اور ریحام کی طلاق میں نہ گھسیٹا جائے ، کروڑوں روپے حق مہر کی رقم ادا کرنے کی خبر بے بنیاد ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا میں جہانگیر ترین کی ریحام کی مدد کرنے کی خبریں گردش کررہی تھیں اور یہی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جہانگیر ترین ریحام خان کے قریب ہیں ۔