پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان سے طلاق کے بعدریحام کو حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے پیشکش کردی گئی ۔میڈیا کو جاری بیان میں لیگی رہنما ارباب خضر حیات نے ریحام کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے دروازے ریحام کے لیے کھلے ہیں اور وہ جب چاہیں آسکتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کا طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے جس پر بحث کرنا کسی صورت درست اقدام نہیں اور نہ ہی کسی کو ان کی گھریلو زندگی میں دخل دینے کی ضرورت ہے ۔