پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے تمام پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام کے باہمی تعلقات یا کشیدگی کے معاملے پر کسی بھی قسم کی رائے زنی اور اظہار خیال سے گریز کریں۔اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ پشتون روایات کے مطابق ہمیں دوسروں کی نجی اور فیملی معاملات میں کسی قسم کا دخل نہیں دینا چاہیے چونکہ یہ ایشو ان کا ذاتی معاملہ ہے اس لیے کسی قسم کی رائے زنی سے گریز کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری روایات ہمیں کسی کی نجی زندگی اور معاملات میں دخل کی اجازت نہیںدیتی ہے اس لیے ایسے کسی کے بارے میں بھی اظہار خیال سے گریز کا راستہ اپنایا جائے۔