جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوریا کی پاکستان کو توانائی شعبے میں معاونت کی پیشکش، معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب اور کورین سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیاجبکہ کوریا کی جانب سے پاکستان کو توانائی شعبے میں معاونت کی پیشکش کی گئی ہے ، شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور کوریا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا وقت آ گیا ہے،باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ ہونا چاہیے،تجارتی وفود کے تبادلے پاک کوریا معاشی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں کوریا کے سفیر سانگ جانگ ہوان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوریا کے سفیر نے توانائی کے شعبے میں ہرممکن معاونت اور تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی اور ملاقات میں معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔کورین سفیر نے پاکستان میں شدید زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کوریا کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور کوریا معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ دونو ں ملکو ں کے مابین تجارتی و معاشی روابط میں مزید اضافہ کیلئے باہمی وفود کا تبادلہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ تجارتی وفود کے تبادلے پاک کوریا معاشی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور کورین کمپنیاں ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کوریا کی جانب سے توانائی کے شعبے میں تعاون اور معاونت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کوریا کی جانب سے تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں دونو ں ملکو ں کے مابین معاشی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ کورین سفیر سانگ جانگ ہوان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے منصوبے لگانے میں ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ صوبہ پنجاب وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی سربراہی میں ترقی و خوشحالی کی جانب سفر کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور تیز رفتار تکمیل کے حوالے سے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…