اوکاڑہ(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کا کارکن عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کی خبر سنتے ہی بے ہوش، راہگیروں نے ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کا رہائشی نوجوان اقبال تحریک انصاف کا کارکن عمران خان سے بے پناہ لگاؤ رکھتا تھا اور عمران خان ہی ان کے فیورٹ تھے وہ دو روز قبل چیچہ وطنی سے سندھی محلہ اوکاڑہ اپنے عزیزوں کے گھر آیا ہوا تھا گزشتہ روز اقبال اپنے گھر والوں کے ہمراہ واپس چیچہ وطنی جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی جانب خیبر میل ٹرین میں سوار ہونے کے لیے جانے لگا تو اس دوران وینس چوک کے قریب ایک نجی ٹی وی پر ریحام اور عمران کی علیحدگی کی خبر سن کر اس کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ شدت غم سے نڈھال ہو کر بے ہو کر گر گیا جس کو اس کے اہل خانہ اٹھا کر قریبی ہسپتال لے گئے جہاں اس کو طبی امداد دی گئی اور دو گھنٹے بعد اس کی طبیعت سنبھلنے کے بعد اس کے گھر والے اس کو اپنے ہمراہ چیچہ وطنی لے کر روانہ ہو گئے نوجوان واپس جاتے ہوئے افسردہ دکھائی دے رہا تھا اس کے اہل خانہ کے مطابق اقبال عمران خان سے بے پناہ لگاؤ رکھتا تھا اور دونوں میاں بیوی کی علیحدگی کی خبر برداشت نہ کر سکا ۔