کوئٹہ ( نیوزڈیسک )ایف سی اور حساس ادارے نے سوئی کے علاقے میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک عدد اینٹی پرسنل مائنز بمعہ بارود برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایف سی اور حساس ادارے نے سوئی کے علاقے تلی مت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عدد اینٹی پرسنل مائنز بمعہ دو کلو بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دی ۔