لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے حکومتی جماعت ہونے کا خوب فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور پولیس کے شیر جوان یو سی 85 اچھرہ میں ن لیگ کے بینرز لگاتے ہوئے نظر آئے تو کیمرے نے یہ مناظر محفوظ کر لئے۔ لاہور میں انتخابی مہم تو اختتام پذیر ہو گئی لیکن مسلم لیگ نواز نے یہ ثابت کر دیا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے حکومتی اقتدار کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ یو سی 85 اچھرہ میں ایس ایچ او کی نگرانی میں شیر کے بینز آویزاں کئے گئے ہیں۔