گجرات (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لیے ن لیگ نے دھاندلی کی پلاننگ مکمل کر لی ہے مگر ن لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے، ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے، حکمرانوں کی دھاندلی کے باوجود ق لیگ کے امیدوار بلدیاتی الیکشن میں ڈٹ کر مخالفین کا مقابلہ کریں گے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،