ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات اگر شفاف ہوئے تو نتائج ضرور مانیں گے ،چوہدری سرور

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اگر شفا ف ہوئے نتائج ضرور مانیں گے۔وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کے خلاف اشتہارات کے معاملے کا ملبہ وزارت اطلاعات پر ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی اور ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر سیف نے بھی اظہار خیال کیا۔تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے مزید کہا کہ این اے 122کا ضمنی انتخاب دو سیاسی جماعتوں کے درمیان نہیں تھا، اس ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی طرف سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام اداروں نے حصہ لیا، این اے 122میں پی ٹی آئی کے ہزاروں لوگوں کے ووٹ حلقہ سے باہر منتقل کیے گئے جبکہ باہر سے ہزاروں ووٹ این اے 122 میں لائے گئے، بلدیاتی انتخابات اگر شفاف ہوئے تو نتائج ضرور مانیں گے ،انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو ہمیں یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے، عمران خان کا یہی کہنا ہے کہ این اے 122میں انتخابات والے دن شفاف انتخابات ہوئے لیکن اس سے پہلے پری پول دھاندلی کے ذریعے لوگوں کے ووٹ باہر ٹرانسفر کردیئے گئے تھے، 600سے زائد لوگ اپنے ووٹ کی منتقلی کی شکایت کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…