اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان سے علیحدگی ،ریحام خا ن سے تحریک انصاف کی اعلی قیادت کارابطہ ,ریحام خان اور عمران خان کی علیحدگی کے حوالے سے تحریک انصاف کے اہم رہنما کا ریحام خان سے رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان اور عمران خان کی علیحدگی کے حوالے سے میڈیا پر آج صبح سے چرچا جاری ہے۔ اس حوالے سے مسلسل مختلف انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ اس حوالے سے اب ایک نیا انکشاف ہوا ہے کہ تمام صورتحال کے بعد تحریک انصاف کے اہم رہنما نے ریحام خان سے رابطہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے ریحام خان سے درخواست کی ہے وہ اس معاملے سے متعلق میڈیا پر زیادہ گفتگو نہ کریں