اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام خان عمران خان سے علیحدگی کے بعد ایک بارپھراپنی سوشل لائف میں واپس آئینگی ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ریحام خان نے اپنے کیئرئرکاآغازصحافت سے کیا۔ریحام خا ن نے صحافت مغربی میڈیاسے شروع کی اورجب عمران خان سے شادی ہوئی تواس وقت پاکستانی میڈیامیں کام کررہی تھیں ۔عمران خان سے علیحدہ کی ایک وجہ ان کی سوشل لائف بھی ہے ۔انہوں نے ایک مووی بنانے کابھی ارادہ ظاہرکیاہے اوراس کے ساتھ ساتھ اب وہ میڈیامیں پروگرام بھی کریں گی ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق عمران خان سے علیحدگی کی ایک وجہ ان سماجی مصروفیات ہیں جبکہ عمران خا ن ان کوایک ہاﺅس وائف کے طورپردیکھناچاہتے تھے کہ وہ خاموش ہوکرگھربیٹھ جائیں لیکن ریحام خان شروع سے ہی ایک سوشل لائف گزارنے کی عادی ہیں اس لئے اب وہ دوبارہ سے اپنے صحافتی اننگزکاآغاز کریں گی ۔