منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

فوج کومکمل اختیارمل گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)فوج کومکمل اختیارمل گیا، پنجاب اورسندھ میں فوج آگئی ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کا اختیار دےدیا , پولنگ سٹیشن میں امن کی خراب صورتحال پر فوج اندر داخل ہو سکے گی۔ میڈیا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری بابر یعقوب نے جمعہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ,.الیکشن کمیشن نے فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کا اختیار دے دیا ہے۔ فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور شکارپور میں انتظامیہ کی جانبداری کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں گجرات میں رینجرز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ بابر یعقوب نے کہا کہ گزشتہ روز انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد فیصل آباد میں جاری رہنے والے جلسے کا نوٹس لیا گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ بھی آ گئی ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کندھ کوٹ، لاڑکانہ سمیت جن علاقوں میں پولنگ سٹاف کی کمی تھی اس کو پورا کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں 46 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ سندھ میں 707 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار پولنگ سٹاف خدمات سرانجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر تعیناتی کیلئے فوج دستیاب نہیں تاہم حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات ہو گی جبکہ فوج کا گشت بھی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبوں کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…