کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءبچ نکلے ۔تحریک انصاف مقدمہ درج کرانے میں ناکام ہوگئی ۔مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز کی جانب سے عمران اسماعیل کو سنگین نتائج کی دھمکیوں سے متعلق بیان قلمبند کرلیاہے تاہم ایس ایچ اونے عدالتی حکم کی تصدیق تک ایف آئی آردرج کرنے سے انکارکیا توتھانے میں تلخ کلامی ہوگئی،تھانے کے باہرموجود پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی،بعد ازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کرواونگا ،انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران انہیں زبان کاٹنے اور اور جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ،اس موقع پرعمران اسماعیل نے اپنے پارٹی قائد عمران خان اورریہام خان کی طلاق کے معاملے پرتبصرے سے گریزکیا۔